بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیلئے فوج کی مزید 20کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں بھیج دیں

اتوار 17 جولائی 2016 20:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں نویں روز بھی بھارتی فوجی کی بربریت جاری ہے۔ شہدا کی تعداد چوالیس جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں کی آواز کچلنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مزید بیس کمپنیاں وادی میں بھیج دیں ہیں۔ امریکی فلاسفر نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں وحشیانہ مظالم ڈھائے۔

اسے اپنی فوجیں سے کشمیر نکال لینی چاہیں۔

(جاری ہے)

قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم وستم نویں روز بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارت نے عوامی ردعمل کچلنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مزید بیس کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دی ہیں۔ کشمیری میڈیا کے مطابق امریکہ کے معروف فلاسفر نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے عوام پر وحشیانہ مظالم ڈھائے ہیں۔ بھارت کو اپنی فوجیں کشمیر نکال لینی چاہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے بعد اخبارات دوسرے روز بھی شائع نہ ہو سکے جبکہ پاکستانی چینلز کی نشریات پر پابندی برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :