شانگلہ، مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،سینکڑوں کارر کن پارٹی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے

اتوار 17 جولائی 2016 19:23

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) شانگلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،یونین کونسل پیر خانہ کے سینکڑوں کارکن اور اہم شخصیات نے پارٹی سے بغاوت کر کے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے، اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اجلاس گل چمند خان کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ(ن)علاقہ کے اہم شخصیات اخلاص مند ،باغ چمن،بخت مند،اور اختیار مند نے اپنے خاندان سمیت سینکڑوں افراد کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس طرح دوسری تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں افراد جن میں سید مختیار،محتاج احمد،علاقہ گردون سے احسا ن اللہ ،فاروق ،رحمان اللہ،عصمت اللہ، عرفان اللہ ،رحمت علیم،محمد امین،بخت علیم ،نورعلیم اور گل یارس نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمن پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ عالم ایڈوکیٹ ،سید افسر خان، ریاض خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر حاجی سدیدالرحمن نے کہا کہ ضلع شانگلہ سے منتخب نمائندوں نے اپنے کھوکھلے نعروں اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی عوام مقبول ،پزیرائی حاصل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ شانگلہ سے پی ایم ایل این پیسوں کی سیاست کا جناذہ نکال دیں گے اب شانگلہ کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور ائندہ الیکشن میں اے این پی کی حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔

آنے والے وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کومبارک باد دی اور انہیں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :