پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے حجرہ شاہ مقیم میں پیپلز پارٹی کی عبوری تنظیم کا اعلان کر دیا

اتوار 17 جولائی 2016 18:03

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے حجرہ شاہ مقیم میں پیپلز پارٹی کی عبوری تنظیم کا اعلان کر دیا جس کے مطابق چیئر مین حاجی محمد صابر کمبوہ،صدر ذوالفقار علی بھٹی،سینئر نائب صدر اظہر حسین شاہ،نائب صدر شیخ نذیر احمد جاوید،جوائنٹ سیکرٹری محمد نواز انجم اٹھوال،جنرل سیکرٹری سردار حق نواز ڈوگر،سیکرٹری انفارمیشن مرزا ہدایت اﷲ،نائب صدر رائے رشید کھرل اور سید حسن رضا شاہ صدر ٹریڈ ونگ ہونگے،سیکرٹری انفارمیشن مرزا ہدائیت اﷲ نے صحافیوں کو بتایا کہ یوتھ ونگ کیلئے ابتدائی طور پر چیئر مین شوکت علی فریدی اور صدر جاوید اختر کو چنا گیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران کا چنا ؤ بعد میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :