پاکستان میں منشیات کی سرے عام خریدوفروخت سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے‘’’انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ‘‘کی منشیات کے حوالے سے پاکستان کیخلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے
جماعت اسلامی صوبائی امیر میاں مقصوداحمد کا بیان
اتوار 17 جولائی 2016 18:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پاکستان میں منشیات کی خریدوفروخت اور اس کے استعمال میں روز افزوں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بد قسمتی سے حکومت اسکی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد نصف کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت امر ہے اور حکومت کا اس کی روک تھام کے لئے کچھ نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سب سے زیادہ مذموم عزائم کے تحت شروع کیے جانے والے کاروبار سے متاثر ہیں۔اگر حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہ کیاتوپاکستان کامستقبل غیر محفوظ ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’’انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ‘‘کی جانب سے منشیات کے حوالے سے پاکستان کے خلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے۔(جاری ہے)
چارج شیٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں منشیات کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور انسدادمنشیات کے اداروں کے درمیان اشتراک عمل کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔ میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکومت کوچاہئے کہ وہ ملک میں بے روزگار افراد کیلئے نئے روزگار کے مواقع پیداکرے۔چند روپوں کی لالچ میں گھناؤناکام کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی دباؤکے کاروائی کی جائے اور ایسے عناصر کاقلع قمع یقینی بنایاجائے تاکہ ملک میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کومکمل طور پرختم کیاجاسکے۔ گھناؤنے دھندے کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.