کشمیر میں بھارتی ظلم انتہا کو پہنچ گیا ،اقوام متحدہ کردار ادا کرے‘عمران احمد غوری

کشمیریوں کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور جلد ہی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر انتہا کو پہنچ گیا ہے ، وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، کشمیر میں جاری قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے ، حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہذا اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانصار جدید ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر عمران احمد غوری نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مظفر وانی کی شہادت نے کشمیر میں جذبہ آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اب کشمیر کا ہر بچہ مظفر وانی کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہے، کشمیریوں کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور جلد ہی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قومی پالیسی کاا علان کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی سطح پر جدو جہد کرے۔

متعلقہ عنوان :