پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی

اتوار 17 جولائی 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) لاہور، قصور ، کامونکی، شیخوپورہ ، پتوکی ، اوکاڑہ ، کوٹ رادھا کشن اور گردونواح میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی سہ پہر لاہور، شیخوپورہ ، کامونکی، پتوکی، اوکاڑہ، کوٹ رادھاکشن ، شاہ کوٹ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ زلرلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :