موٹر سائیکلوں کے تصادم میں خاوند جاں بحق ،بیوی شدید زخمی

اتوار 17 جولائی 2016 17:45

عارف والا۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء ) ٹریفک کے المناک حادثہ میں خاوند جاں بحق بیوی شدید زخمی، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 59/EBکارہائشی 40سالہ محمد ارشاد اپنی بیوی کوثر بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گاؤں جارہاتھا کہ بونگہ حیات کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد ارشاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی کوثر بی بی شدیدزخمی ہوگئی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف کرروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :