چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا لینڈیوز پلاننگ میں قائم جنرل کوآرڈیشن سیل کا دورہ

الیکشن کے حوالہ سے لینڈ یوز پلاننگ کے ماہرین / ٹیکنیکل سٹاف کی تیار کردہ ویب جی آئی ایس ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مکمل طور پر رابطے کو کومربوط بنایا گیا ہے،کوآرڈینیشن سیل میں ہمہ وقت ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین گیلانی کو مامور کیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف حسین شاہ

اتوار 17 جولائی 2016 17:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد جلال سکندرسلطان راجہ نے لینڈ یوز پلاننگ میں قائم جنرل کوآرڈیشن سیل کا دورہ کیا اور الیکشن کے حوالہ سے لینڈ یوز پلاننگ کے ماہرین / ٹیکنیکل سٹاف کی تیار کردہ ویب جی آئی ایس ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا - ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ) چیئرمین کوآرڈینیشن سیل( ڈاکٹر آصف حسین شاہ نے کہا کہ تمام امن و امان قائم رکھنے والے اداروں کے ساتھ مکمل طور پر کوآرڈینیشن کومربوط بنایا گیا ہے جس کے لیئے کوآرڈینیشن سیل میں ہمہ وقت ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین گیلانی کو مامور کیا گیا ہے جو کہ ہمہ وقت تمام تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے کسی بھی ناگزیر صورت میں فوری طور پر متعلقہ ادارے حرکت میں آ جائیں گے سیکرٹری ترقیات منصور قادر ڈار نے کہاکہ کوآرڈینیشن سیل میں کام کرنے والے آفیسران/ اہلکاران لینڈ یوز پلاننگ کی ٹیم کی خود بھی نگرانی کر رہا ہوں اور ان کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ ہمہ وقت تمام انتظامی اور عسکری اداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق جی آئی ایس میپنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سروسز فراہم کر رہے ہیں -اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات منصور قادر ڈار سیکرٹری سروسز شاہد محی الدین، سپیشل سیکرٹری راجہ رزاق خان کے علاوہ کوآرڈینیشن سیل کا جملہ سٹاف موجود تھا چیف سیکرٹری نے کوآرڈینشن سیل میں اب تک کیئے گئے جملہ اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے پورے سٹاف کی تعریف کی - انچارج کنٹرول روم /ڈائریکٹر جی آئی ایس مشتاق حسین پیرذارہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن جی آئی ایس میپنگ ڈیٹا بیس ایپلیکیشن ماہرین آفیسران لینڈ یوز نے تیار کی ہے جس پر آزاد کشمیر کے جملہ 4461 پولینگ سٹیشنز کی میپنگ مع ووٹرز کی تعداد و دیگر اہم معلومات کے علاوہ فوری سروسز فراہم کرنے کے لیئے موجود تمام انتظامی و عسکری اداروں کے ساتھ پورے نظام کو مربوط بنایا گیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت امن و امان قائم رکھنے والے اداروں میں کوآرڈینیشن ہو جائے گی اس یونیک جی آئی ایس ڈیٹا بیس کی رسائی تمام انتظامی و عسکری اداروں کو مرکزی سطح پر دی جا رہی ہے علاوہ ازیں پاکستان کے اندر موجود مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں کی جی آئی ایس میپنگ کے علاوہ الیکشن کمیشن ، ضلعی انتظامیہ ،مرکزی کنٹرول روم کو حلقہ وائز جی آئی ایس نقشہ جات ہارڈ اینڈ سافٹ فارمیٹ میں فراہم کیئے گئے ہیں جس پر مقیم پاکستان انتخابی حلقہ جات کے 1036 پولنگ سٹیشنز کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہے جو کہ متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں ہیں - نیز کسی بھی ناخوشگوار واقع کی رپورٹنگ کرتے ہوئے جی آئی ایس بیس ویب سائٹ پر فورا اپ لوڈ بھی کی جائے گی اور کنٹرول روم میں کام کرنے والے آفیسران و اہلکاران ہمہ وقت ڈیوٹی پر مامور رہیں گے آخر میں چیف سیکرٹری نے کوآرڈینیشن سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیئے گیئے جملہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کام کرنے والے آفیسران/ اہلکاران کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں -

متعلقہ عنوان :