بلاول بھٹو کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد شامل ہے،غلام صادق خان

اتوار 17 جولائی 2016 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء ) سردار غلام صادق خان سپیکر قانون ساز اسمبلی ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے اقوام عالم کے ضمیر کو متوجہ کرنے میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ اس کے بر عکس ن لیگ کی وفاقی حکومت ضمیر فروشی اور بھارت کی جہاریت کو عالمی فورم میں بے نقاب کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اگر انتخابی مہم میں عوام کے پاس جا رہی ہے مگر ہمارا اصل ٹارگٹ تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد شامل ہے۔ ۱۹ جولائی ہجیرہ کالج گراؤنڈ میں دمادم مست قلندر اور عوامی احتجاج ن لیگ کے لیے کسی بھی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

۲۱ جولائی کو عوام چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کریں گے تاکہ مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر اہمیت کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جا سکے۔

سردار غلام صادق خان نے کہا کہ ن لیگ میرے حلقہ انتخاب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورمکمل طورپر بے نقاب ہوچکی ہے۔ الیکشن میں ووٹ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی طرح لوگوں کے دلوں کو جیت کر حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے درجنوں ساتھیوں نے اپنے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیااور ۲۱ جولائی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے ن لیگ کو شکست دینے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل یونین کونسل پھگواٹی چھت ارونٹہ کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اس کی نوجوان قیادت کشمیری قوم کی حقیقی ترجمان اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ہمارے جلسوں میں عوام کی ہزاروں کی تعداد نے پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت اختیار کی ۔ ہجیرہ تراڑکھل میں ن لیگ کا مکمل صفایا ہو چکا ہے اور اب گاؤں گاؤں میں وفاقی حکومت کے نمائندے اور گریڈ۱۸ اور۱۹کے افسران عوام کے پاؤں اور منتیں کر رہے ہیں ۔

مگر حلقے میں کسی بھی جگہ ان کی چاپالیسیوں کو پذیرائی نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس سے بڑا اور کیا اعزاز ہو سکتا ہے کہ میری پارٹی کے وارڈکی سطح کے کارکنوں کے مقابلے میں وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے مشیر عوام کے تلوے چاٹ رہے ہیں لیکن نہ انہیں کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی یہی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ بڑے بڑے عوام کی دہلیز پر سر جھکانے پر مجبور ہوئے ہیں