انجینئرنگ داخلہ ٹیسٹ،خاتون کی جگہ انٹری دینے والی جعلساز گرفتار

اتوار 17 جولائی 2016 17:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) میں داخلہ کے لئے جعلی کاغذات بنا کر خاتون کی جگہ انٹری ٹیسٹ دینے والی جعلساز گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے ر وز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں داخلے کے حصول کے لئے جعلی کاغذات بنا کر خاتون امیدوار کی جگہ انٹری ٹیسٹ دینے والا جعلساز شخص کو ٹیسٹ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ یو ای ٹی انتظامیہ نے جعل سازی کرنے والے شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ایٹا کی جانب سے گرفتار شخص کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص انجینئر ہے پیسے لے کر دوسرے طلباء کی جگہ انٹری ٹیسٹ دیتا تھا

متعلقہ عنوان :