کراچی،دستی بم حملے میں9 افراد زخمی

اتوار 17 جولائی 2016 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) کراچی میں لیاری کے علاقے دبئی چوک میں دستی بم کے حملے میں9افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے دبئی چوک میں دستی بم کے حملے میں9افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :