کراچی، عمارت کی چھت گرنے سے خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ،5 زخمی

اتوار 17 جولائی 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) کراچی کے ریڈ زون میں شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ عمارت کی دوسری منزل کے انہدام سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔شاہین کمپلیکس کے قریب 2 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کی چھت گرگئی۔ چھت منہدم ہونے کے باعث عمارت میں موجود 3 گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہل کاروں نے ملبے تلے دبے 7 افراد کو نکال لیا تاہم ملبے تلے سے نکالے جانے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت پروین مغل کے نام سے ہوئی ہے، بعد ازاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔5 زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔عمارت کے گرنے والے حصہ کو کے ایم سی کی مشینری کی مدد سے ہٹادیا گیا۔عمارت کے مکین اور کے ایم سی عملہ بتانے سے قاصر ہے کہ پرانی عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا تھا یا نہیں۔ چھت منہدم ہونے کے باعث عمارت میں موجود 3 گھروں کو نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :