منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف نے ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل ادارے میں بھرتیاں شروع کر دیں

اتوار 17 جولائی 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) او پی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ریٹائرمنٹ کے چند روز پہلے ہی سینکڑوں کی تعداد میں ادارے سے بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت نے ایکشن لیکر جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق او پی ایف کے ایم ڈی حبیب الرحمن رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہوں نے کئی سال قبل دیئے ہوئے اشتہار کے مطابق ادارہ میں سینکڑوں کی تعداد میں بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔

او پی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے سلسلہ میں وزارت اوورسیز نے ادارہ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ ایم ڈی نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کروانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس سے بھی سفارش کروا رکھی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی

متعلقہ عنوان :