صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات بھر پور جوش وجذبے سے منائی جائیں گی

پنجاب حکومت 14اگست کو پھر نئے عالمی ریکارڈ قائم کرے گی:نرگس متین

اتوار 17 جولائی 2016 17:21

لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات بھر پور جوش وجذبے سے منائی جائیں گی،پنجاب حکومت 14اگست کو پھر نئے عالمی ریکارڈ قائم کرے گی،مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام 14اگست کو کشمیر میں بھی آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،چاروں صوبے بشمول آزاد کشمیر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمامی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا’اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح آئندہ 14اگست پر بھی مسلم لیگ(ن)تقریبات کا بھرپور اہتمام کرے گی ،اس بار آزادی کی تقریبات میں بہت سے عالمی ریکارڈ بنائے جائیں گئے،14اگست کا دن بھرپور جذبے سے منانے کا بنیادی مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم ایک زندہ و جاوید قوم ہیں،پاکستان کی نوجوان نسل نے جس شعبے میں قدم رکھا اس میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کی بدولت ہے ،انہوں نے ترکی کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بہادری سے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا ۔

متعلقہ عنوان :