پنجاب بھر میں شدید زلزلہ، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 17:21

پنجاب بھر میں شدید زلزلہ، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) پنجاب میں کچھ دیر قبل شدید ترین زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلےکی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث زلزلے کی انتہائی شدت محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب کی جانب 37 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے لاہور، قصور، شیخوپورہ، کامونکی، حافظ آباد، فیصل آباد، پتوکی، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے۔بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

متعلقہ عنوان :