چین کی رئیل سٹیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کی آمدن اور منافع میں اضافہ

اتوار 17 جولائی 2016 16:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) پولی رئیل سٹیٹ گروپ جس کا شمار چین کی نمایاں رئیل سٹیٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے کی آمدن اور منافع میں پراپرٹی کے شعبے میں دشواری کے باوجود 2016ء کی پہلی ششماہی میں اضافہ ہوا ہے ، پولی نے مجموعی طورپر 9.79بلین یو آن (1.46 بلین امریکی ڈالر ) کا منافع کمایا جو کہ گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے 21.3فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات اتوار کو شنگھائی سٹاکس ایکس چینج پر ایک گوشوارے میں بتائی گئی ہے ۔ بیجنگ میں قائم اس کمپنی کو 55.17بلین یوآن کی آمدن ہوئی جو کہ 30.3فیصد کا سالانہ اضافہ ہے ۔اس ڈویلپر کا کہنا ہے کہ اس کی آمدن میں اضافے کی زیادہ تر وجہ چھ ماہ کے دوران مزید سٹیٹ پراجیکٹ کی فروخت اور تکمیل ہے ، منافع میں سست اضافے کی وجہ مجموعی منافع کی شرح میں کمی ہے ، کمپنی کی نئی کارکردگی شیٹ چین میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں وسیع تر سست کمی کے پیش نظر سامنے آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :