سفری مشکلات دور کرنے کے لیے پنڈ مرزیاں سے متصل ریلوے لائن پر پل تعمیر کیا جائے، ثناء اﷲ اختر

اتوار 17 جولائی 2016 16:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اﷲ اخترنے کہا ہے پوٹھوہار ٹاؤن کی انتظامیہ پنڈ مرزیاں سے متصل ریلوے لائن پر قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہونے والے لکڑی کے بوسیدہ پل کی جگہ کنکریٹ کا پل تعمیر کرے تاکہ اس کے اطراف میں سڑکوں کے ملنے سے اسپر آمد و رفت ممکن ہواور مقامی لوگوں کی سفری مشکلات دور ہو سکیں -انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ پل کی تعمیر سے مقامی آبادی کو روات تک رسائی میں کم مسافت کی سہولت میسر ہوگی بلکہ وقت کی بچت کے ساتھ ضروریات ِ زندگی کے حصول میں بھی آسانیاں میسر آئیں گی -انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کی آمدورفت میں مشکلات کا خاتمہ ہو سکے-

متعلقہ عنوان :