این بی ایف کی ’’وال آف آنر‘‘ قومی مشاہیر کی یادگاری ٹکٹوں پر مشتمل ہے

اتوار 17 جولائی 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے ادارے کے لیے جو چند اہم نوعیت کی سکیمیں شروع کی ہیں، اُن میں ایک ’’وال آف آنر‘‘ ہے جو محکمہ ڈاک کی طرف سے مشاہیر کی قومی و ملی اور علمی خدمات کے اعتراف میں مختلف دہائیوں میں جاری کردہ یادگاری ٹکٹوں پر مشتمل ہے۔ اس ’’وال آف آنر‘‘ میں شاہیر کی ٹکٹوں اور تصاویر کو خوبصورت فریموں میں محفوظ کر کے دیوار پر آویزاں کیا گیا ہے۔

یادگاری ٹکٹوں پر مشتمل یہ انداز این بی ایف کی طرف سے مشاہیر کو ایک خراجِ تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

جو نامور لوگ ’’ وال آف آنر‘‘ کا حصہ ہیں ان میں قائداعظم محمد علی جناح ( 89بار)، علامہ اقبال( 22بار)، مرزا غالب، حضرت امیر خسرو، البیرونی ، حکیم عبدالقاسم فردوسی ،مولوی عبدالحق، اختر شیرانی،سمندر خان سمندر، رحمان بابا، سر سید احمد خاں، خواجہ غلام فرید، مولانا الطاف حسین حالی، پیر مہر علی شاہ، مولانا حسرت موہانی، حفیظ جالندھری ، حکیم سعید، احمد ندیم قاسمی، ناصر کاظمی، پطرس بخاری، قدرت اﷲ شہاب، سعادت حسن منٹو، جوش ملیح آبادی، ابن انشاء، سید امتیاز علی تاج، اشفاق احمد، ممتاز مفتی، فیض احمد فیض، سید ضمیر جعفری، حبیب جالب، پروین شاکر اور کئی دوسرے مشاہیر شامل ہیں۔