نیشنل بُک فاؤنڈیشن بصارت سے محروم افراد میں بریل بکس مفت فراہم کر رہا ہے

اتوار 17 جولائی 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن اپنی بُک شاپس کے ذریعے بصارت سے محروم افراد میں بریل بکس مفت فراہم کر رہا ہے۔ بریل بکس میں قرآن پاک بمعہ اردو ترجمہ، بانگِ درا اور بالِ جبریل کے علاوہ دیگر قومی اہمیت کی 108مطبوعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بُک فاؤنڈیشن اپنی ویلفیئر پر مبنی سکیم کے ذریعے بصارت سے محروم افراد کو تعلیمی مواد مفت فراہم کر تا ہے تا کہ یہ خصوصی افرد ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پُور کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

این بی ایف نے بریل پریس کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔این بی ایف نے بصارت سے محروم افراد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بریل بکس لائبریری اور ٹاکنگ بکس لائبریری کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ نابینا افراد کے لیے کتب کی مفت فراہمی این بی ایف کا ایک اہم شعبہ ہے جس سے اب تک لا تعداد ایسے افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :