حکومت پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

جولائی کو منعقدہ گرینڈ جرگے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اتوار 17 جولائی 2016 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) حکومت پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت 20 جولائی کو منعقدہ گرینڈ جرگے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے ٗ جس میں افغان قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ افغان وزرا بھی شرکت کریں گے، جرگے میں قبائلی عمائدین کو مہاجرین کی دوبارہ اپنے آبائی وطن واپس بھیجنے کیلئے کردارادا کرنے کے لئے قائل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین بھی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں اکثریت غیر قانونی طورپرآباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :