تھانہ حیات آباد کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران2افغان باشندوں سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 17 جولائی 2016 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پشاورمیں تھانہ حیات آباد کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران2افغان باشندوں سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

اسلحہ و منشیات سمیت غیر قانونی دوائیوں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی پشاور میں تھانہ حیات کی حدود میں واقع مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم دو افغان باشندوں سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔

آپریشن کے دوران کارخانوں مارکیٹ سے بڑی تعداد میں ممنوعہ اور غیر قانونی ادویات کی بڑی کھیپ بھی برآمد کی گئی ہے ۔ جبکہ سرچ آپریشن میں 230 موٹر سائیکل سواروں کا چالان سمیت اسلحہ منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔ آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ اور لیڈ ی پولیس سمیت ایلیٹ فورس اور کوئیک رسپانس فورس نے بھی حصہ لیا

متعلقہ عنوان :