Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شیخ چلی بننے کی کوشش نہ کرے،امیر مقام

دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، عمران خان،سراج الحق اورزرداری احتساب نہیں چاہتے صرف نعرے لگاتے ہیں،پشاورمیں تقریب سے خطاب

اتوار 17 جولائی 2016 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شیخ چلی نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ عمران خان،سراج الحق اورذرداری احتساب نہیں چاہتے صرف نعرے لگاتے ہیں۔پشاور میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں امیر مقام نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسا دیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گندہ کرنے کیلئے سپرے لگاتاہے اورپرویزخٹک شیمپو سے صاف کرتاہے۔

(جاری ہے)

شیرپاؤ گروپ کوکرپشن کے الزام پرنکالا اور پھر شامل کردیا، انکا کہنا تھا کہ عمران خان پانامہ لیک پربات توکرتے ہیں لیکن خیبرلیک پر بات کرنا بھول جاتے ہیں ۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے تین سو ڈیم بنانے کا وعدہ کیا اب خان صاحب اپنے کیے ہوئے وعدے کے بارے میں بتائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے لیے قانون بنایا مگر ساتھ ہی اسکا حشرکردیا۔انہوں کشمیریوں پر ہندوستان کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی ۔ امیر مقام نے ترکی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہم ان کے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات