ہم نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ، ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ شاہ محمود قریشی

(ن) لیگ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے، تحر یک انصاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘وزیر اعظم کے پاس اب احتساب کے سواکوئی راستہ نہیں بچا اگر (ن) لیگ احتساب سے بھاگی تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا‘وائس چیئر مین تحر یک انصاف کی گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘(ن) لیگ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے اور تحر یک انصاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘وزیر اعظم کے پاس اب احتساب کے سواکوئی راستہ نہیں بچا اگر (ن) لیگ احتساب سے بھاگی تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاسی جد وجہد آئین وقانون کے مطابق ہے اور ہم نے ہمیشہ ملک میں آئین وقانون کی بات کی ہے اور ہماری احتجاجی تحر یک بھی قانون کے مطابق ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پوری قوم کو مایوس کر دیا ہے اور ملک میں جتنی کر پشن اور لوٹ مار موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہو رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر حکمران احتساب کے نام سے بھاگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے احتساب لازم ہو چکا ہے اور تحر یک انصاف اس کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔