تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں،آمریت کبھی بھی جمہوریت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ‘ وزیر دفاعی پیداوار

بھارت کا جنگی جنون خطے میں پا ئیدار قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاٹ ہے‘ مودی سرکار ہو ش کے نا خن لے‘ رانا تنویر حسین کی گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارو سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لیے عالمی برادری کو عالمی مسائل کے حل کے لیے دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و بربریت پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا ،اس معاملے کو حکومت وقت نے عالمی سطح پر اٹھا یا ہے۔

وہ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سا مو لا نہ تا ممبراں والی نئی کا رپٹ روڑ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی کا بینہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو نیوالے کابینہ اجلاس میں 19جو لائی کو یوم الحاق کشمیر اور 20جو لا ئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منا نے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) ریلیوں کا انعقاداوربھارتی افواج کشمیری عوام پر ظلم و بربریت ڈھانے کے خلاف مظاہرے کرے گی ۔

بھارت کا جنگی جنون خطے میں پا ئیدار قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاٹ ہے۔ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بھارت پر دبا ؤ ڈالیں۔ مودی سرکار ہو ش کے نا خن لے اور مقبوضہ وادی میں قتل وغارت اور انسانی حقو ق کی پا مالی کا سلسہ فوری بند کرے ۔پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے پاکستان کشمیری عوام کو بھارت کے رحم کرم پر نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے جتنی ترقی گزشتہ تین سالوں میں ہو ئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔این اے 131اور این اے 132میں اربوں روپے ترقیاتی کا موں پر خرچ کئے گئے ہیں ۔مریدکے ، نا رنگ منڈی ،فیروزوالہ اور شرقپور شریف میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل ،فلٹریشن واٹرپلانٹ ، سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی ،سکولز اور کا لجز کی نئی تعمیر ،ٹی ایچ او ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ یہاں پر نئی سڑکوں کے جا ل بچھائے گئے ہیں اور اب شرقپور کی عوام کو لا ہو ر تا کراچی نئے مو ٹروے کا تحفہ دیا جا رہا ہے جس کا افتتاح بہت جلد وزیر اعظم پا کستان محمدنواز شریف کرینگے۔

قبل ازیں اپنے فارم ہا ؤ س مریدکے میں ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنا نے پر ترک عوام کے عزم کو سلام پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ترک عوام کا عزم قابل تعریف ہے اور پا کستان میں ما رشل لا ء لگانے کی باتیں کرنیوالوں کے لئے بھی واضح پیغام ہے۔ آمریت کبھی بھی جمہوریت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ۔ پاکستان میں تمام مسائل کو اتفاق رائے سے حل کیا جا رہا ہے اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :