لاہور ہائی کورٹ کا تین روزہ فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر،نئے بنچوں کے قیام ، ججز کی تعداد بڑھانے بارے فیصلہ محفوظ

اتوار 17 جولائی 2016 16:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ لاہور کے تمام ججز پر مشتمل تین روزہ فل کورٹ اجلاس اتوار کے روز آخری نشست کے بعد اختتام پذیر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں عدالت عالیہ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام اور ججز کی تعداد 60سے بڑھا کر 100 کرنے کے معاملہ پر تفصیلی غورو خوص کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :