اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا تر ک ہم منصب کو ٹیلی فو ن

جمہوریت کے خلاف سازش کچلنے پر ترک عوام اور پارلیمنٹ کو مبارکباد

اتوار 17 جولائی 2016 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جمہوریت کے خلاف سازش کچلنے پر ترک عوام اور پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر اسماعیل کو ٹیلی فون کر کے فوجیوں کے اقلیتی گروپ کی جانب سے جمہوریت کے خلاف بغاوت کو عوام اور سکیورٹی اداروں کے مل کر کچلنے پر ترک عوام اور ترک پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ترک عوام کے کردار کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ترک اسپیکر اسماعیل نے مشکل گھڑی میں جمہوریت کی حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔