آپ نوازشر یف کی عیادت کیلئے جائیں گے ‘صحافی

وزیر اعظم اب صحت یاب ہو چکے ہیں ‘چوہدری شجاعت حسین کا جواب

اتوار 17 جولائی 2016 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم نوازشر یف کی عیادت کے متعلق سوال کو جواب گول کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ وزیر اعظم نوازشر یف کی عیادت کر نے جا ئیں گے ؟تواس کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اب صحت یاب ہوچکے ہیں ۔