موسمی مکئی کی کاشت 10اگست تک مکمل کرلی جا ئے ٗ زرعی ماہرین

اتوار 17 جولائی 2016 14:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ مکئی کے محمد رفیق ڈوگر نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ موسمی مکئی کی کاشت جولائی کے دوسرے پندھواڑے سے لے کر 10اگست تک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ہائی برڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائی برڈ کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں آئی سی آئی، سنجنٹا، پائنیئر اور کار گل کی دو اعلیٰ اقسام کاشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھاری میرا زرخیز زمین مکئی کی کاشت کے لئے نہائت موذوں ہے۔زرعی ماہرین نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکار درمیانی زرخیز زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی یا پانچ بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور ایک بوری یوریا بوقت بوائی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ وٹوں پر کاشتہ مکئی کی پہلی آبپاشی تین سے چار دن بعد کریں ۔ اس کے بعد فصل کی حالت اور ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔