ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، صورتحال سے پاکستان کوسبق سیکھنا چاہئے ٗشیریں مزاری

حکومت جمہوری اداروں کو تباہ کر رہی ہے ٗ چاہتے ہیں جمہوری طریقے سے ہی تمام مسائل حل ہوں ٗانٹرویو

اتوار 17 جولائی 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام اورسیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، وہاں پیدا ہونے والی صورتحال سے پاکستان کوسبق سیکھنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت جمہوری اداروں کو تباہ کر رہی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ جمہوری نظام کو درست کریں ٗپی ٹی آئی موجودہ حکومت کی نہیں جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ جمہوری طریقے سے ہی تمام مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام اور سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ٗ پاکستان کو ترکی کی صورتحال سے سبق سیکھنا چاہئے۔