قندیل کو سیاست میں آنے کی اجازت دیدی تھی ٗوالد

بیٹی کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات بھی ہو سکتے ہیں ٗ گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 14:41

قندیل کو سیاست میں آنے کی اجازت دیدی تھی ٗوالد

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات بھی ہو سکتے ہیں ٗ ان کی بیٹی سیاست میں آنے کی خواہاں تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل کے والد عظیم نے انکشاف کیا کہ قندیل سیاست میں آنا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا قندیل کے قتل کے پیچھے کچھ اور محرکات بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ سیاست میں آنا چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

عظیم کے والد نے کہا کہ قندیل بلوچ سیاست میں آنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی اور اس نے مجھ سے بھی مشورہ کیا کہ بتائیں میں کون سی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں تو قندیل کے والد کے بقول انہو ں نے قندیل سے کہا کہ بیٹادیکھ لو پنجاب میں کئی جماعتیں ہیں جو آپ کو ٹھیک لگے اس میں شامل ہو جاؤ۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا سے متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کو گزشتہ روز ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :