ملک بھرمیں پھانسیوں کا سلسلہ (کل)پیر سے شروع ہوگا

تمام متعلقہ عدالتوں نے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ کا اجرا شروع کر دیا

اتوار 17 جولائی 2016 14:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) ملک بھر کی جیلوں میں مجرموں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ (کل) پیر سے دوبارہ شروع ہوگا تمام متعلقہ عدالتوں نے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں ڈکیتی کی واردات میں دوہرے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے2 مجرمان چن زیب اور طاہر بنگالی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں انھیں 18 جولائی کو صبح ساڑھے4 بجے اڈیالہ جیل میں پھانسی دی جائیگی۔

دونوں سے رشتے داروں کی آخری ملاقات کردی گئی اڈیالہ جیل میں اس وقت پھانسی کے منتظر قیدیوں کی تعداد 336 ہے جن میں 329 مرد اور 7 خواتین ہیں، ان میں سے 4 مجرمان کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التوا ہیں، 66 سپریم کورٹ اور 261 ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر سماعت ہیں، گزشتہ 9 ماہ کے دوران اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 40 مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔