حجرہ شاہ مقیم‘ ٹرک حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کوسپرد خاک کردیاگیا

اتوار 17 جولائی 2016 14:34

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) حجرہ شاہ مقیم: ٹرک حادثے میں جاں بحق تینوں افراد سپرد خاک، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر،گاؤں کی فضا سوگوار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہیڈ سلیمانکی سے لاہور جانے والا ٹرک حجرہ شاہ مقیم کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں اعظم ،رمضان اور سلیمان جاں بحق ہو گئے تھے جنہیں انکے آبائی گاؤں سکندر کے میں سپرد خاک کر دیا گیا ،گاؤں سے تینوں جنازے ایک ساتھ اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی،ذرائع کے مطابق ٹرک پر سوار قریباً دس افراد اپنی زمینوں سے کھیرے لوڈ کر کے فروخت کیلئے لاہور منڈی جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا،دو خواتین سمیت متعدد زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :