قندیل کا قتل قابل مذمت ہے ٗ مفتی عبدالقوی

اسلام اورآئین ایسے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا ٗ انٹرویو

اتوار 17 جولائی 2016 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اورآئین ایسے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

قندیل کے قتل کے بعد الزام تراشی کرنے والوں کو عبرت حاصل کرنے سے متعلق بیان پر انہوں نے کہاکہ ایک عالم دین ہونے کی حیثیت سے وہ یہ کہتے ہیں یہ ایک المناک واقعہ ہے اور جس طرح سے انہیں قتل کیا گیا وہ اسلام اور آئین دونوں کے خلاف ہے۔

قرآن پاک میں بھی اﷲ فرماتا ہے کہ جس نے ایک جان کو قتل کیااس نے انسانیت کا قتل کیاانھوں نے قندیل کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی سیلفیز اور ویڈیوز کے معاملہ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کراچی سے ملتان گئے تو قندیل نے انہیں 5 پیغامات ارسال کیے جن میں انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ان پیغامات کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اﷲ کے سپرد کرکے اسی وقت انہیں معاف کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :