ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

یوم آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے اور آزادی ٹرین چلانے کے سلسلہ میں خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 جولائی 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے اجلاس میں یوم آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے اور آزادی ٹرین چلانے کے سلسلہ میں خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا آزادی ٹرین پشاور سے کراچی اور کوئٹہ تک چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آزادی ٹرین تمام ریلوے اسٹینوں پر رکے گی جہاں لوگوں کی آگاہی کے لئے تحریک آزادی سے متعلق تصاویری نمائش بھی ہو گی اور کھانوں کا بھی اہتمام ہو گا، ملک بھر کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا جائے گا۔ 1 4اگست قریب آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آزادی کی تقریبات کے لئے بھی جوش و جذبہ میں اضافہ ہو گیا ہے لوگ قومی پرچم، بیجز، گھروں کی سجاوٹ کے لئے برقی قمقمے بڑی خوشی سے خریدتے ہیں ٗ قومی گیتوں پر مبنی سی ڈیز کی بھی فروخت شروع ہوگئی ہے۔