مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال انتہائی نقصان د ہ ہے، ماہرین لائیوسٹا ک

اتوار 17 جولائی 2016 13:16

سلانوالی۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء ) لائیوسٹا ک کے ماہرین نے مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کے استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے ،ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س وقت ملک میں گائیوں اوربھینسوں کی تعداد بالترتیب 38ملین اور 30ملین سے زیاد ہ ہے، ملکی سطح پر دودھ کی کل پیداوا ر 34ملین ٹن ہے ،ا س پیداوا ر میں 35فیصددودھ گائیوں اوربھینسوں کا ہے لیکن یہ دودھ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پو را کرنے کیلئے ناکافی ہے ،آج کل مویشی پال حضرا ت آکسی ٹوسن ٹیکوں کا استعما ل کررہے ہیں ،آکسی ٹوسن ایک ہا رمون ہے، دودھ اتارنے کیلئے ا س ٹیکے کا استعمال سراسر غلط اورانتہائی نقصان د ہ ہے اس سے مویشی پیچید ہ بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں ،آکسی ٹوسن کا ٹیکہ لگانے سے جہاں مویشیوں کی صحت خراب ہوتی ہے وہاں ان سے حاصل شد ہ دودھ استعمال کرنے سے انسان بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :