کاشتکار فاسفور س یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں، زرعی ماہرین

اتوار 17 جولائی 2016 13:16

سلانوالی۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں، مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی ذرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میں بھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی ،زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔