وفاق نے کراچی میں جدید ٹیکسٹائل مل سٹی کیلئے 30 کروڑ روپے جاری کر دیئے
حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے،امیر خان مروت ٹیکسٹائل شعبہ 40 فیصد روزگار اور 60 فیصد زرمبادلہ فراہم کررہا ہے،اچھی کارکردگی پیش کرنے والی انڈسٹری کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا،وفاقی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری
اتوار 17 جولائی 2016 13:11
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) وفاقی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری امیر خان مروت نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ٹیکسٹائل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے وفاق نے سندھ حکومت کو زمین کی مد میں 30 کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں۔فیڈریشن ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، ٹیکسٹائل شعبہ 40 فیصد روزگار اور 60 فیصد زرمبادلہ فراہم کررہا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے اجلاس میں سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب، نائب صدر ذوالفقار علی شیخ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اپیرل نقی باری، اکرام راجپوت، فرزانہ خان اور دیگر شریک تھے۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل پالیسی 2015 میں اس صنعت کی ترویج و ترغیب کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جس میں اہم قدم اچھی کارکردگی پیش کرنے والی انڈسٹری کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا، مزید یہ کہ ٹیکسٹائل صنعت کو آئندہ 5 سال کے دوران ڈی ایل ٹی ایل، طویل مدتی سرمایہ کاری سہولت کے لیے ہر سال6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
امیر خان مروت نے کہا کہ وفاق فیصل آباد کی طرز پر کراچی میں بھی ٹیکسٹائل سٹی کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قانونی معاملات کے بعد ٹیکسٹائل سٹی کی زمین الاٹ کردی جائے گی۔ ریفنڈز سے متعلق وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 20 ارب روپے کے ریفنڈز کلیم واجب الادا ہیں لیکن حقیقی ریفنڈ کلیمز کے سروے کے بعد ادائیگیاں کردی جائیں گی۔قبل ازیں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے صنعت کاروں کے تحفظات کے حوالے سے وفاقی سیکرٹری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو نقصان پہنچانے کے لیے 600 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بھارت ہماری برآمدات پر ضرب لگانے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا وفاق اس حساس مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پر وفاقی وزیر تعینات کرے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف صنعتوں کے ریفنڈ کلیمز کی مد میں 300 ارب واجب الادا ہیں، حکومت فوری ادائیگی کے لیے اقدامات کرے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے علاقوں کو حکومت مراعات دے۔ نقی باری نے کہا کہ زیرو ریٹ کے اعلان کے باوجود پیکنگ مٹیریل پر تاحال سیلزمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.