میرے بھائی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، قندیل بلوچ کا قتل کئے جانے سے 2 روز قبل معروف صحافی کو انٹرویو میں انکشاف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 13:09

میرے بھائی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، قندیل بلوچ کا قتل کئے جانے سے 2 روز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) قندیل بلوچ نے اپنے قتل سے متعلق پہلے سے ہی خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔ معروف اینکر پرسن اور سماجی شخصیت فیصل قریشی کے پروگرام میں قتل کئے جانے سے 2 روز قبل ایک سوال کے جواب میں قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ مثبت کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان پر 3،4 کیس کھل گئے ہیں۔ مختلف سکینڈلز ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے جبکہ ان کے بھائی بھی انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو کبھی بھی معاف نہیں‌کریں گی ۔ پاکستانی عوام انہیں اسی روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ اگر وہ دوپٹہ اوڑھ کر بھی تصویر بنائیں تو عوام گالیاں‌ہی دیتی ہیں۔ جبکہ فیصل قریشی کے اس اصرار پر کہ انہیں مفتی عبدالقوی سے معافی مانگنی چاہئے کہ ان کی اجازت کے بنا ان کی تصاویر اور ذاتی گفتگو شیئر کی کے سوال پر قندیل بلوچ نے شو میں معافی بھی مانگی۔ قندیل بلوچ نے مزید کیا کہا؟ آپ بھی ویڈیو دیکھیے۔

متعلقہ عنوان :