قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر سے لوگوں کا تعزیت کا سلسلہ جاری

گزشتہ 6 سال سے قندیل سے کوئی تعلق نہیں، قتل پربہت افسوس ہوا، عاشق حسین

اتوار 17 جولائی 2016 11:28

قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر سے لوگوں کا تعزیت کا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) مظفرگڑھ میں قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ عاشق حسین نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل پربہت افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

عاشق حسین نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے قندیل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔بچے مشال کو معلوم ہی نہیں کہ قندیل بلوچ اس کی کیا لگتی ہے اور وہ اپنی دادی کو ماں کہتا ہے۔ سابقہ شوہر کا کہنا تھا کہ قندیل کو اپنی زندگی جینے کا حق تھا۔

متعلقہ عنوان :