چارسدہ،کار نہر میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، حادثہ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے پیش آیا

اتوار 17 جولائی 2016 11:24

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) چارسدہ میں کار نہر اپر سوات میں گر گئی ، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

امیر آباد شاخ نمبر چھ کے مقام پر تیز رفتار کار سڑک پر پھسلن کے باعث نہر اپر سوات میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ، جاں بحق افراد علی شاہ قلعہ شیرپاوٴ کے رہائشی تھے۔ جاں بحق افراد میں دو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

متعلقہ عنوان :