Live Updates

عوام کی فلاح وبہبود شہداء گڑھی خدابخش کا مشن ہے جس کی تکمیل کرکے رہیں گے،چوہدری عبدالمجید

بلاول بھٹو نے پارٹی کو چٹان کی طرح متحد ومنظم بنادیاہے،۔ پیپلزپارٹی سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوں گے حلقہ نمبرتین میرپورشہر سے سیاسی سوداگروں کی سیاست ختم کردیں گے، مصنوعی لیڈروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے وفاقی وزراء کاالیکشن ہائی جیک کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیں گے۔ دھونس دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کے وفاقی وزراء کے تمام عزائم ناکام بنادیں گے، پی ٹی آئی کے ڈانس کلچر کوغیرت مند عوام نے مسترد کردیاہے، عمران خان کا جادوآزادکشمیرمیں نہیں چل سکتا،وزیراعظم آزادکشمیر

جمعہ 15 جولائی 2016 19:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ عوام کی فلاح وبہبود شہداء گڑھی خدابخش کا مشن ہے جس کی تکمیل کرکے رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کو چٹان کی طرح متحد ومنظم بنادیاہے۔ پیپلزپارٹی سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوں گے۔ حلقہ نمبرتین میرپورشہر سے سیاسی سوداگروں کی سیاست ختم کردیں گے۔

مصنوعی لیڈروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے۔ وفاقی وزراء کاالیکشن ہائی جیک کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیں گے۔ دھونس دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کے وفاقی وزراء کے تمام عزائم ناکام بنادیں گے۔ پی ٹی آئی کے ڈانس کلچر کوغیرت مند عوام نے مسترد کردیاہے۔ عمران خان کا جادوآزادکشمیرمیں نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم یہاں وزیراعظم ہاؤس میں حلقہ نمبرتین میرپورکے امیدوارمعاون خصوصی چوہدری محمداشرف کی انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی عہدیداران ، پی وائی او، پی ایس ایف ، لیبرونگ، وکلاء، خواتین ونگ کے عیدیداران سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری اشرف، مشیرحکومت شوکت راجہ، مشیروزیراعظم راجہ نیاز، سابق چیئرمین ایم ڈی اے مرزاجاوید، سابق امیدوار مرزاافضل، سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان، سابق ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری جاویداقبال، سابق ڈی جی ایم ڈی ایچ اے ذوالفقاراعظم، کوارڈینیٹر ذوالفقارذلفی، صدر پی پی سٹی غلام رسول عوامی، جنرل سیکرٹری فرید انورایڈووکیٹ، مرزاعبدالرشید، خلیل یوسف، مرزازبیرجرال، چوہدری محمود، ذکاء اللہ جوشی، لیبربیوروکے چوہدری سعید، پی وائی او کے ساجد،راجہ افتخاراحمد، ڈاکٹرنسرین تبسم، عائشہ شیخ و دیگرنے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر جوپیپلزپارٹی کے صدر بھی ہیں نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ پارٹی امیدوار کی منظم طریقے سے الیکشن مہم چلاکرمخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود ن میرپورشہرکے عوام کومحرومیوں میں رکھا۔ شہریوں کے معاملات سے لاتعلق رہے۔ الیکشن میں عوام ان کاحساب برابرکریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ میرپورتارکین وطن اور متاثرین منگلا کاشہرہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے میرپورشہر کوبین الاقوامی نوعیت کاشہربنانے کے بھرپوراقدامات کیے۔ متاثرین منگلاڈیم کے اضافی کنبہ جات سمیت تمام معاملات کویکسو کیا۔ نیوسٹی اور سمال ٹاؤنز میں ترقیاتی کام مکمل کیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ میرپورشہرسے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ پارٹی کی تمام تنظیمیں دن رات کمپین کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات