علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایڈ پروگرام کیلئے ورکشاپ کا آغاز 18جولائی سے ہوگا

جمعرات 14 جولائی 2016 20:51

سیالکوٹ۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء ) ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد زاہد اختر خاکی نے کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر سیالکوٹ کے زیر اہتمام بی ایڈ پروگرام سمسٹر بہار2016کے 4ہزار طلبہ کیلئے ورکشاپ کا آغاز 18جولائی سے کیا جارہا ہے جو29جولائی جاری ورکشاپ کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ ، گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی سکول حاجی پورہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مہاراجہ روڈ سیالکوٹ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریجنل ہیڈ نے کہاکہ طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے ورکشاپ اٹینڈ کریں اور اس سلسلہ شکایت کی صورت میں یونیورسٹی کے فون نمبر0523241300پر رابطہ کریں-

متعلقہ عنوان :