آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلےمیں داخل ہوچکا ہے۔چوہدری نثار

دہشتگردی کےخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہتےہیں،ہمیں اب نظریات کی جنگ لڑناہوگی،سیاسی جماعتوں کونظریےکی جنگ میں بھی متحد ہونا پڑے گا،علماکرام کی وزیراعظم،آرمی چیف سےملاقات کرواناچاہتاہوں،آپریشن ضرب عضب سے قبل بھی تمام شراکت داروں کواعتماد میں لیاگیاتھا۔وفاقی وزیرداخلہ کا نیکٹا کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جولائی 2016 17:34

آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلےمیں داخل ہوچکا ہے۔چوہدری نثار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلےمیں داخل ہوچکا ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہتےہیں،ہمیں اب نظریات کی جنگ لڑناہوگی،سیاسی جماعتوں کونظریےکی جنگ میں بھی متحد ہونا پڑے گا،علماکرام کی وزیراعظم،آرمی چیف سےملاقات کرواناچاہتاہوں،وزیراعظم کےاسلام آبادآتےہی اجلاس بلایا جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیکٹا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کےواقعات میں بھی واضح کمی آئی۔ایک سال کےاندردہشتگردی سےہلاکتوں میں39فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علمااورمدارس کوبہت غلط سمجھاگیا۔مدارس کاپورانظام ریاست کےساتھ کام کرنےکاخواہاں ہے۔مدارس کے حوالے سے جون2013میں ملک میں کوئی پالیسی نہیں تھی۔وزیراعظم اورآرمی چیف کومدارس کےملکرکام کرنےسےآگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبل بھی تمام شراکت داروں کواعتماد میں لیاگیاتھا۔پیپلزپارٹی اوراےاین پی کو طالبان سے مذاکرات پراعتراض تھا۔لیکن ہم نے ہم نے پہلے مذاکرات کیے بعد میں فوجی آپریشن کیا۔