میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کو ہو گا

جمعرات 14 جولائی 2016 15:14

فیصل آباد۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی۔2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان میٹرک سالانہ امحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان 20جولائی کو صبح 10بج کر 10منٹ پر جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 19جولائی کو شام 6بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے انعامی تقریب ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں 20جولائی کو چیئر مین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمدجھگڑ کی زیر صدارت منعقد ہو گی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے اساتذہ ، والدین و شعبہ تعلیم سے وابستہ سینئر و دیگر ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے آگے جا کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ معزز مہمانان گرامی کا بھر پور استقبال کیا جائے تاکہ وہ یہ پر وقار تقریب کبھی فراموش نہ کر سکیں۔