اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اکیڈمک کلینڈر کی تیاریاں

جمعرات 14 جولائی 2016 14:12

پشاور ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی۔2016ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہاہے کہ اس تاریخی درسگاہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے تحت تین مختلف شعبوں میں ریسرچ کیساتھ ساتھ یونیورسٹی میں اکیڈیمک کلینڈر بھی تیار کیاجارہاہے جس کے ذریعے ستمبر سے جون تک تمام یونٹس کی مختلف سرگرمیوں کو ترتیب دیکر انہیں شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائینگے جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھی بہترپلان ترتیب دیاہے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاپروفیسر ڈاکٹر نوشاد نے کہاکہ خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اس تاریخی درسگاہ کا اہم کردار رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :