پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی مذمت

کشمیر کامسئلہ پاکستان اور بھارت نے ملکرحل کرناہے-مارک ٹونر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 12:31

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازارگرم کردیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، جسے دنیا بھر میں اجاگرکررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیراٹھایا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اوراقوام متحدہ کی قراردادپر تبصرہ کرنے سے گریزکررہا ہے- ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان اوربھارت کو مل کرمسئلہ حل کرناہے-واشنگٹن میں نیوزبریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کاکہناتھاکہ کشمیرپرامریکاکی آج بھی وہی پالیسی ہے جو پہلے تھی،کشمیر کامسئلہ پاکستان اور بھارت نے ملکرحل کرناہے-مارک ٹونر نے کشمیریوں کی ہلاکتوں اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا-