اکشے اور شاہ رخ سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں شامل

بدھ 13 جولائی 2016 14:12

اکشے اور شاہ رخ سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں شامل

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) بولی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے 2016 کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا لی۔امریکی جریدے ‘فوربز’ کی جانب سے جاری گئی فہرست میں شاہ رخ خان 33 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ 86ویں نمبر جبکہ اکشے کمار31.5 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ 94 ویں نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

اکشے کمار گزشتہ سال 48 ویں نمبر پر تھے۔فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ170 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں۔ ‘ون ڈائریکشن’ نامی میوزک بینڈ 110 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ مصنف جینز پیٹرسن تیسرے اور میڈرڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چوتھے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :