ہالی وڈکے معروف اداکار ہیری سن فورڈ 74 برس کے ہو گئے

بدھ 13 جولائی 2016 14:07

ہالی وڈکے معروف اداکار ہیری سن فورڈ 74 برس کے ہو گئے

لاس اینجلس ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء) ہالی وڈکے معروف اداکار ہیری سن فورڈ 74 برس کے ہو گئے ہیں۔ 13 جولائی 1942 کو کیلو فورنیا میں پیدا ہونے والے ہیری نے ہالی وڈ میں بطور پروڈیوسر ودم رکھے تاہم جلد ہی وہ اداکاری کے میدان میں اتر آئے۔ ان کی پہلی فلم بلیڈ رننر1982 میں ریلیز ہوئی جس نے ہالی وڈ میں ان کی مانگ میں اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہیری نے ہالی وڈ انڈسٹری کو یکے بعد دیگر کئی کامیات فلمیں دیں۔ ان کی مشہور میں انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم،وٹنس، ورکنگ گرل،ریگارڈنگ ہینری، کلئیر اینڈ پریزنٹ ڈینجر اور ائیر فورس ون شامل ہیں۔ انھون نے اپنی شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکار،گولڈن گلوب،ڈی لی ایوارڈ،ہالی وڈ واک آف فیم اور لائیو لیجنڈ ایوارڈز سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔