ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ” جیسن بورن“ کا لندن میں پریمیئر

بدھ 13 جولائی 2016 14:07

ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ” جیسن بورن“ کا لندن میں پریمیئر

لندن۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ” جیسن بورن“ کا لندن میں پریمیر کیا گیا ہے۔ ہدایتکارپال گرین گراس کی اس فلم میں نامور اداکار میٹ ڈیمن ایک بار پھرسی آئی اے کے ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گے اور حکومت کے تفویض کردہ خطرناک مشن پر کام کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

فرینک مارشل ، پال گرین گراس اور میٹ ڈیمن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سیر یز کی نئی فلم میں گزشتہ چار فلموں کی طرح اب بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جولیااسٹائلز، الیشیا ویکنڈر، ٹومی لِی جانز،وِنسینٹ کاسل اوراسٹیفن کنکزشامل ہیں۔ فلم27 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔