ہمیں معیا ری اوربا مقصدکہا نیوں پر مبنی ا سٹیج ڈرامے بنا نے کی ضرورت ہے،سینئر اداکار

بدھ 13 جولائی 2016 13:43

ہمیں معیا ری اوربا مقصدکہا نیوں پر مبنی ا سٹیج ڈرامے بنا نے کی ضرورت ..

لاہور۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء) ہمیں معیا ری اوربا مقصدکہا نیوں پر مبنی ا سٹیج ڈرامے بنا نے کی ضرورت ہے۔ان خیا لا ت کا اظہارتھیٹر کے سینئر اداکاروں مسعود اختر ، علی اعجاز اور قوی خان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر لاہور کے تمام اسٹیج ڈراموں میں معیاری اسکرپٹس دیکھنے کو نہیں ملے اورایسے ڈرامے جن کی کہانیوں، کرداروں میں کوئی مثبت پیغام ہو وہ ڈرامہ دکھایا جائے، تھیٹرا وٹ پٹانگ حرکات کا نا م نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو اپنی ثقا فت سے روشنا س کرا نے اور شا ئقین کو تھیٹر کی طرف متو جہ کر نے کے لیے بامقصد ڈراموں کو فروغ دینا ہوگا۔